پاکستان میں سیاحت پر پابندی کی مدت میں اضافہ

پاکستان میں سیاحت پر پابندی کی مدت میں اضافہ

ایک نیوز: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سیاحت پر پابندی کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی حالات کمیٹی نے، بچوں میں پولیو وباء کے خطرے کی وجہ سے، پاکستان کی سیاحت پر پابندی میں مزید 3 ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی حالات کمیٹی نے، بچوں میں پولیو وباء  کا خطرہ بدستور برقرار ہونے کی وجہ سے پاکستان کی سیاحت پر پابندی میں مزید 3 ماہ کا اضافہ کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق پاکستان میں پولیو کے خلاف جدوجہد  کی مہم کوتاہیوں کا شکار ہے۔ ملک میں پولیو پھیلنے کا خطرہ بین الاقوامی صحت کے لئے ہنگامی حالات کی صورتحال پیدا کر رہا ہےیہی وجہ ہے کہ پاکستان کی سیاحت پر پابندی میں مزید 3 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے خیبر پختو نخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی ہے لیکن ملک میں "ویکسین کے بائیکاٹ اور سکیورٹی اندیشوں " کی وجہ سے  تاحال وباء پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 1994 میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کی۔مہم کے طفیل سالانہ 20 ہزار پولیو کیسوں کی تعداد 2017 تک کم ہو کر 8 کیسوں تک رہ گئی تھی۔ 2017 کے بعد ملک میں پولیو کیسوں میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور 2018 میں 12 کیس، 2019 میں 147 اور 2020 میں 84  پولیو کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ 2022 میں پولیو کیسوں کی تعداد 20 رہی ہے۔