ایک نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں سام ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان جبکہ دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہو گا۔
دورہ پاکستان میں محمد بن سلمان کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
محمد بن سلمان اٹھارویں جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے، جی 20 سربراہ اجلاس 9-10 ستمبر کو دہلی مین منعقد ہو گا، وہ 11 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔