فری یونٹس کی ممکنہ بندش: پاورسیکٹر ملازمین کی کام مکمل بند کرنے کی دھمکی

Aug 30, 2023 | 13:15 PM

ایک نیوز: پاور سیکٹر کے افسران و  ملازمین کے یونٹس ختم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا، لیسکو، این ٹی ڈی سی سمیت دیگر اداروں کے افسران اور  ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ اس حوالے سے واپڈا، لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن، این ٹی ڈی سی افسران و ملازمین نے لیسکو ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔ 

انجنیئرز نے حکومت سے فری یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کوئنز روڈ کو بلاک کردیا۔ 

مظاہرین نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں فری یونٹس نہیں ملتے بلکہ یہ الاؤنس ہماری تنخواہ میں شامل ہے۔ حکومت عوام کی توجہ اصل ایشو سے ہٹانے کے لیے ایسے اقدامات کررہی ہے۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو انجینئرز اور پاور سیکٹر کے ملازمین کام مکمل طور پر بند کردیں گے۔

مزیدخبریں