بہاولنگر:فلڈ ریلیف کیمپ میں بچےسیلاب خان کی پیدائش پر خوشی کا سماں

بہاولنگر:فلڈ ریلیف کیمپ میں بچےسیلاب خان کی پیدائش پر خوشی کا سماں

ایک نیوز: بہاولنگر کے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود خاندان کے ہاں بچے کی پیدائش کی خوشی نے متاثرین کے غم بھلادیے۔

رپورٹ کے مطابق جھلن آرائیاں فلڈ ریلیف کیمپ میں بچے کی پیدائش ہوئی، ننھے مہمان کی پیدائش سے متاثرہ خاندان کے غم خوشیوں میں بدل گئے ۔والدین نے ننھے مہمان کا نام بھی سیلاب خان رکھ دیا۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود دیگر خاندان بھی بچے کی پیدائش پر خوش ہیں۔

پہلے بچے کی پیدائش پر والد مناظر نے مٹھائی تقسیم کی، فلڈ ریلیف کیمپ میں خوشی کا سماں دکھی افراد کے چہروں پر خوشی چمک رہی ہے۔