مدھو بالا ہتھنی کوسفاری پارک منتقلی کیلئےخصوصی کنٹینر چڑیا گھر پہنچا دیا گیا

Aug 30, 2023 | 12:52 PM

ایک نیوز: عالمی ماہرین کی تنظیم فور پاز کہ جانب سے کراچی   چڑیا گھر سے مدھو بالا ہتھنی کی سفاری منتقلی کیلئےخصوصی کنٹینر تیار کرکے چڑیا گھر پہنچا دیا گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  چڑیا گھر سے مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک   منتقلی کیلئےخصوصی کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے۔فور پاز ٹیم ہیڈ ڈاکٹر عامر خلیل کی سفارشات  و نگرانی میں خصوصی کنٹینرز تیار کیا گیا ہے ۔ مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کیلئےخصوصی کنٹینر چڑیا گھر پہنچادیا گیا فور پاز ٹیم خصوصی کنٹینر کے ذریعے منتقل کرنے  کیلئےمدھو بالا ہتھنی کو ٹرینڈ بھی کرے گی
  کنٹینر سے مانوس ہونے اور ضروری تربیت کے بعد مدھو بالا کو ستمبر کے آخر تک سفاری پارک منتقل کیا جائے گا ۔ مدھو بالا ہتھنی کی منتقلی کیلیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا کنٹینر پر سفید رنگ اور فورپاز کا لوگوں بھی بنایا گیا ہے ۔
عالمی ماہرین کی تنظیم فورپاز کی جانب سے خصوصی کنٹینرز تیار کرکے بلدیہ عظمی کراچی کو تحفتاً دیا گیا ہے خصوصی کنٹینر کی تیاری پر تیس لاکھ روپے لاگت آئی ہےفور پاز ٹیم کی جانب سے  خصوصی کنٹینر کی تیاری کے اخراجات کئے گئے ہیں ۔

فورپاز ٹیم کی جانب سے تیار کئے گئے خصوصی کنٹینر سے ہتھنیوں کے ٹیسٹ بھی  بآسانی کئے جاسکیں گے  بلڈ ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ و ویکسینیشن کیلئے ہتھنیوں کو اب زنجیروں سے باندھنے اور بے ہوش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی خصوصی کنٹینر میں سوار کرکے ہتھنیوں کے ٹیسٹ بااسانی کئے جاسکیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-30/news-1693381845-3860.mp4

مزیدخبریں