اے این ایف کی کارروائی، 464 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

Aug 30, 2023 | 12:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران 464 کلو گرام منشیات برآمد اور  4 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نےموٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 62 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کی ہے۔ کارروائی کے دوران اوکاڑہ کے رہائشی تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی میں کویت بھیجے جانے والے پارسل سے 645 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ اے این ایف نے قلعہ عبداللہ میں غیر آباد مکان پر چھاپہ مار کاروائی  کرتے ہوئے 380 کلو آئس اور 158 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا ہے۔ 2000 لیٹر ممنوعہ کیمیکل موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-30/news-1693380893-5621.mp4

اے این ایف نےباچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 667 گرام آئس برآمد کی ہے جس میں لکی مروت کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر SV-797 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اے این ایف نےخیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کاروائیوں کے دوران اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 16 کلو چرس برآمد کی ۔ اے این ایف نے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں