پاک فوج کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد

پاک فوج کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد
کیپشن: Organization of Medical Camps in different districts of Sindh by Pakistan Army

ایک نیوز: پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پاک فوج کی سرگرمیوں کی فہرست طویل ہے۔ ملک پر کوئی بھی مشکل کی گھڑی آئی ہو پاک فوج ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

حال ہی میں سندھ کے دور دراز اور قدرے پسماندہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپس کا رخ کیا۔

پاک فوج کی قابل ڈاکٹرز کی ٹیم نے عوام الناس کا مفت طبی معائنہ کیا۔ مریضوں کو مفت طبی معائنے، مشورے اور قیمتی ادویات کی فراہمی بھی کی گئی۔ مریضوں کے مفت امراضِ تشخیص کے ساتھ ساتھ انہیں ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور مختلف ٹیسٹس کی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔

عوام کی جانب سے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور پذیرائی ملی۔ عوام نے مستقبل میں بھی ایسے احسن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ عوام نے پاک فوج کے اقدامات کو سراہتے ہوئے فوج کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔