ایک نیوز: دہلی میں واقع گورنمنٹ اسکول گاندھی نگر کی ہندو ٹیچر ہیما گولاٹی کا نویں جماعت کے مسلمان طلبہ کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ اپنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ہیماگولاٹی کہہ رہی ہے کہ آزادی کے وقت تم لوگ پاکستان کیوں نہیں گئے، ہندوستان کی آزادی میں تم لوگوں کا کوئی کردار نہیں۔
طلباء کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے قرآن پاک اور خانہ کعبہ سے متعلق بھی توہین آمیز بیانات دیے۔ طلبہ کے والدین نے ٹیچر کو نوکری سے برخاست کرنے اور سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے میں ہندوستانی تعلیمی اداروں میں مسلمان طلبہ سے امتیازی اور توہین آمیز سلوک کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں بڑھتی انتہا پسندی کی وجہ مودی سرکار کا ووٹ کی خاطر مذہبی جذبات سے کھلواڑ ہے۔