شاہ خالد کالونی: سکول وین میں ڈیزل لیک ہونے سے آتشزدگی

 شاہ خالد کالونی: سکول وین میں ڈیزل لیک ہونے سے آتشزدگی

ایک نیوز: شاہ خالد کالونی کے قریب سکول وین میں آتشزدگی کا واقعہ  پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سکول وین میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔سکول وین میں ڈیزل لیک ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں لیکن آتشزدگی کے واقعے میں سکول وین مکمل طور پر جل گئی ہے۔