ایک نیوز: ایشیا کپ 2023 کینڈی میں پاک بھارت میچ سے قبل تمام ہوٹلزکی بکنگ فُل ہوگئی ہے جس کے بعد سری لنکا ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے کینڈی کے رہائشیوں کو آفردے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینڈی کے رہائشی اپنے گھرکا کمرہ کرکٹ فینز کو کرائے پر دے سکتے ہیں،سری لنکا ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ فینز کو بہترسہولیات دینے کے لیے یہ آفر دی ہے۔اس حوالے سے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ جو بھی اپنا کمرہ کرائے پردے گا وہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کروائےگا۔
ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے کیلئے کینڈی میں گہما گہمی جاری ہے۔ کرکٹ کے چاہنے والے بڑی تعداد میں کینڈی پہنچ گئے ہیںم، ذرائع کے مطابق کینڈی میں تمام ہوٹل پہلے سے ہی بک کیے جاچکے ہیں۔