عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ

ایک نیوز: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی امریکا میں ایندھن ذخائر میں کمی اور حلیجی ریاستوں میں ممکنہ سمندری طوطان کی پیشگوئی ہے۔آج ہونے والے کاروبار میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 31 سینٹس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 85.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 38 سینٹس یا 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 81.54 ڈالر پر پہنچ گیا۔ دونوں بینچ مارکس میں منگل کے روز ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ 25 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی خام تیل کے اسٹاک میں تقریباً 11.5 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی۔