ایک نیوز: کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے یکم ستمبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ڈیلرز مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہاہے کہ کراچی کی تمام تاجر تنظیمیں یکم ستمبر(جمعہ)کو ہڑتال کریں گی،اس روز شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ تمام تاجر برادری پریشان ہے احتجاج کے باوجود حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ ہڑتال مہنگائی، پیٹرول کی قیمت بڑھانے، بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف کی جائے گی۔