ایک نیوز: ایشیاء کپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جا ئیں گے۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان آج ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ افتتاحی میچ کے 70 فیصد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں ہزاروں سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کے ساتھ پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہےکہ پاکستان کا میچ ہائی وولٹیج ہوتا ہے۔ تمام میچز پاکستان میں ہوتے تو خوشی ہوتی لیکن ہم جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں آتش بازی کے ساتھ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ اپنی آواز سے کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھائیں گی۔ملتان سٹیڈیم کے گیٹ 11بجے کھول دیئے جائیں گے جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن سے فری بس سروس بھی چلائی جائے گی۔