آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالاکوٹ اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔