اےاین ایف کی کارروائیاں، 464 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اےاین ایف کی کارروائیاں، 464 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: اےاین ایف کی کارروائیاں، 464 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرکے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 464 کلو منشیات برآمدکرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ پر گاڑی سے 62 کلو چرس، سمیت 3 کلو افیون برآمد کرلی گئی، جبکہ دوران کارروائی اوکاڑہ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کویت بھیجے جانیوالے پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی گئی، قلعہ عبداللہ میں غیر آباد مکان پر چھاپہ مار کارروائی میں 380 کلو آئس اور 158 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ 2000 لیٹر ممنوعہ کیمیکل موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، باچاخان ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1 کلو 667 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ملزم پرواز نمبر ایس وی 797 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا، خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کارروائیوں میں چھپائی گئی 16 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔