الیکشن 90 دن میں کرائیں، چیف الیکشن کمشنر سےملاقات میں پی پی کااصرار

Aug 30, 2023 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پیپلز پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں الیکشن 90 روز میں ہی کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے خدشات رکھ دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا مؤقف رکھ دیا ہے، الیکشن کمیشن نے جواب دیا ہے کہ میٹنگ کرکے بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیوں کنفیوز ہے ، یہ اس سے پوچھیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے خدشات رکھ دیے ہیں، الیکشن کمیشن کو بتایا کہ حلقہ بندیوں میں اتنا وقت درکار نہیں جتنا کہا گیا ہے،سی سی آئی میں مردم شماری کی منظوری دی گئی،جب سیٹیں تبدیل ہوتی ہیں تو آئینی ترمیم کرنا پڑتی ہے۔

مزیدخبریں