بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا روڈ میپ کل پیش کرے گی

Aug 30, 2023 | 09:46 AM

ایک نیوز: بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت کی بحالی کا روڈ میپ کل پیش کرے گی۔

بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی درجے کی حیثیت ختم کیے جانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سالیسٹرجنرل توشار مہتا نےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بطور یونین علاقہ حیثیت عارضی ہے، ریاست کی حیثیت سے بحالی کا روڈ میپ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد پیش کردیا جائےگا تاہم لداخ یونین ٹیرٹری ہی رہے گا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے وفاق پر واضح کیا کہ 1957 میں توڑی گئی ریاستی اسمبلی قانون ساز اسمبلی نہیں تھی۔

مزیدخبریں