ایک نیوز :رحیم یارخان میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک اوردوسرازخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،جبکہ2ملزمان فرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان میں تھانہ سی ڈویژن کی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق گشت پرمامورپولیس موبائل کاڈاکوؤں سےسامناہوگیا،دوطرفہ فائرنگ کےنتیجےمیں ایک ملزم موقع پرہلاک ہوگیااوردوسرازخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،جبکہ2ملزمان فرارہوگئےہیں،گرفتارملزم سےاسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔
پولیس کےمطابق مقابلہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورعلاقےکوگھیرےمیں لےکرفرارملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔