”مس ورلڈ“کےانتخاب کیلئےمقبوضہ کشمیرمیں میلہ سجےگا

Aug 30, 2023 | 04:56 AM

ایک نیوز:’مس ورلڈ‘ ایونٹ کے آرگنائزرز نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مقابلے کا عالمی پروگرام مقبوضہ کشمیر میں منعقد کیا جائے گا۔ 
آگنائزیشن کی چیئرپرسن جولیا مورلے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ماہ کے طویل دورانیے پر مشتمل مقابلہ حسن مقبوضہ کشمیر میں نومبر اور دسمبر کے درمیان انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کیلئے مقبوضہ کشمیر ایک بہترین جگہ ہے اور مقابلہ میں شریک مختلف ممالک کی لڑکیاں یہاں مختلف ایکٹیوٹیز میں حصہ لیں گی۔
اس موقع پر2022 کی مس ورلڈ کیرولین بیلاسکا نے کہا کہ وہ کشمیر کی خوبصورتی دیکھ کر نہایت حیران ہیں اور وہ140 ممالک سے لوگوں کو خوش آمدید کہنے کی شدت سے منتظر ہیں۔
بھارت مقبوضہ وادی میں اپنے مظالم کو چھپانے کیلئے سیاحتی سرگرمیوں سے پوری دنیا میں یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ خطے میں حالات نارمل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں انڈیا نے سری نگر کے اندر سخت ترین سیکورٹی میں جی20 اجلاس بھی رکھا تھا۔

مزیدخبریں