کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی،4دہشتگردہلاک

Aug 30, 2023 | 03:48 AM

ایک نیوز:کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کےدوران 4دہشتگردہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے پشین کےعلاقے سرخاب کیمپ میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی۔
ذرائع کےمطابق سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں میں فائرنگ کےتبادلےکےنتیجےمیں4دہشت گردموقع پرہی ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں سےاسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا۔ہلاک دہشتگردتخریب کاری،قتل اوراغواکی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزیدخبریں