ممبران کیلئےلاہورپریس کلب کاویب ایکسل کےساتھ معاہدہ 

ممبران کیلئےلاہورپریس کلب کاویب ایکسل کےساتھ معاہدہ 
کیپشن: LAHORE PRESS CLUB AGREEMENT WITH WEB EXCEL FOR MEMBERS

ایک نیوز: ممبران اور ان کے بچوں کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید علوم میں کیپسٹی بلڈنگ بڑھانے کیلئےلاہورپریس کلب کاویب ایکسل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق صدرلاہورپریس کلب اعظم چودھری اورسی ای اوویب ایکسل محمد شہباز صدیق نے معاہدے کے دستاویزات پر دستخط کئے ۔
اس موقع پر پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان ، اسد جعفری ، محمد کلیم، سینئرفوٹوجرنلسٹ عمرشریف اورMY IMPACT METER کی سی ای او کنول چیمہ سمیت دیگر معاہدے کی تقریب میں شریک تھے۔
 معاہدے کے مطابق ویب ایکسل ممبران اور ان کے بچوں کو آئی ٹی کے مختلف پروگرامز میں سکالرشپس مہیا کرے گا اور تمام پروگرامز میں پچاس فیصد رعائت بھی دی جائے گی۔
 لاہورپریس کلب اورویب ایکسل کے تعاون سے صحافیوں کو جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا اور یوٹیوب سمیت دیگر آئی ٹی سیکٹرز میں خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے ،جس سے ان کی پروفیشنل ہنرمندی میں اضافہ کیاجائے گا ۔آئی ٹی کیپسٹی بلڈنگ میں اضاضہ کیلئے ورکشاپس اور سیمینارزبھی منعقد کئے جائیں گے ۔
اس موقع پر سی ای اوویب ایکسل محمد شہباز صدیق نے کہاکہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں موبائل اور کمپیوٹرکے ذریعے دنیابھرمیں لمحہ بالمحہ رونما ہونے والے واقعات سے آگاہی بے حدضروری ہے اور اب وہی شخص یا ادارہ کامیاب رہے گا جو ان جدید خطوط پر خود کو استوار کرے گا۔ 
انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کی کیپسٹی بلڈنگ کی ڈیویلپمنٹ کیلئے ہمیں خدمت کاموقع میسر آرہاہے۔ 
 صدرپریس کلب اعظم چوہدری نےویب ایکسل کے ساتھ معاہدہ کرانے پر جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمورجکھڑ اور ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان کی کاشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ پریس کلب کے عہدیداران جدید علوم کی اہمیت سے آگاہ ہیں او راس سلسلہ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کیلئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے وہ آئی ٹی سیکٹر میں جدید علوم حاصل کرسکیں ۔
اعظم چودھری نے مزید کہاکہ پریس کلب میں بھی ایک جدید لیب بنائی جارہی ہے جس میں استعمال ہونے والا قیمتی سامان جلد کلب میں ڈسپلے کردیاجائے گا،جہاں ممبران جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی مستفیدہو سکیں گے ۔
 انہوں نے آئی ٹی شعبہ میں جدید پروگرامز سکھانے کا معاہدہ کرنے پرویب ایکسل کے سی ای او محمد شہبازصدیق کا شکریہ اداکیا اور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈپیش کی۔