پیپلزپارٹی سے کوئی اختلافات نہیں ،اعتزاز احسن

Aug 30, 2023 | 00:44 AM

ایک نیوز :ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس میں گزشتہ تین چار سال سے شرکت کرتا آیا ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ  پہلے زوم پر میٹنگ میں شرکت کرتا تھا، اس مرتبہ کراچی میں اجلاس میں شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پرانی دوستی ہے، وہ میرا ہمسائیہ ہے، انہیں جب گولی لگی تو عیادت کے لیے گیا تھا۔ اس حوالے سے مجھے نہ زرداری صاحب نے پوچھا اور نہ ہی چیئرمین بلاول بھٹو نے کچھ کہا۔

مزیدخبریں