جڑواں بہنوں کے ہاں ایک ہی اسپتال، ایک ہی وقت میں بچوں کی پیدائش

جڑواں بہنوں کے ہاں ایک ہی اسپتال، ایک ہی وقت میں بچوں کی پیدائش
کیپشن: Twin sisters born at same hospital, same time

ایک نیوز :انگلینڈ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں جڑواں بہنوں نے ایک وقت ایک مقام پر بچوں کو جنم دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کے نام گیلیان گوگس اور نیکول پیٹریکوکاس ہیں اور دونوں بچپن سے ہی گہرے جُڑواں رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہوئیں۔

گیلیان نے 22 اگست کو دوپہر 1.20 بجے اپنے بیٹے کو جنم دیا اور صرف پانچ گھنٹے بعد ہی ان کے بھانجے یعنی نیکول کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ گیلیان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کچھ بھی ہو ایک ہی وقت کیلئے آپ اس طرح کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں بہنوں نے زندگی میں جو بھی کچھ کیا ہمیشہ ایک ساتھ کیا ہے لہذا یہ واقعہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔ علاوہ ازیں مماثلتیں صرف یہیں نہیں رُکتیں کیونکہ دونوں بچوں کی پیدائش بھی ایک ہی ڈاکٹر جوزف سگروئی نے کی۔