کم عمر لڑکی مبینہ اغوا کیس میں ملزم ظہیر کی ضمانت مسترد

Aug 30, 2022 | 23:43 PM

ایک نیوز نیوز: کراچی سے کم عمر لڑکی کے میبنہ اغوا کیس کے مرکزی ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت عدالت نے مسترد کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے مرکزی ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے لڑکی کا میڈیکل کرانے سے متعلق مدعی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ 

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف مہدی علی کاظمی کی مدعیت میں الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں