ایک نیوز نیوز: دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ خانپور کے قریب چاچڑاں شریف کے مقام پر اس وقت 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس سے دریا کے گردونواح میں آباد سینکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد مکانات بھی گر چکے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتطامیہ کی جانب سے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مزید دیہات زیرآب آنے کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لیہ میں کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، 77 سکول اور 11 مراکز صحت میں بھی پانی داخل ہوگیا، اس کے علاوہ کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔