ایران اور عراق ایک دفعہ پھرجنگ کے دہانے پر؟

Aug 30, 2022 | 19:52 PM

ایک نیوز نیوز: ایرانی حکومت نے عراق کے ساتھ زمینی سرحد بند کر دی، پروازیں معطل کر دیں اور شہریوں کوعراق کے سفر سے روک دیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کی تہران نے یہ اقدام عراقی شہروں میں بد امنی اورکرفیو کے باعث اٹھایا۔ 

گزشتہ روزکے بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے صدارتی محل پر حملے اور مخالفین سے جھڑپوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

چونکہ لاکھوں ایرانی شہری عراق کے شہر کربلا میں اربعین کے موقع پر جاتے ہیں، رواں برس اربعین 16، 17 ستمبر کو ہوگا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کے نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ عراق کے ساتھ سرحد بند کی جاچکی ہے۔ 

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر، ایرانی شہریوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اگلے اعلان تک عراق کا سفر نہ کریں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے عراق جانے والی تمام فلائٹس بھی روک دی ہیں۔  

یران کی ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر افسر نے کہا کہ ہم بغداد کے ایئرپورٹ پر موجود ایرانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ امید ہے آھ ان کی واپسی کا انتظام ہو جائے گا۔

مزیدخبریں