ایک نیوز نیوز: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4372 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 456 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1733 ڈالر ہوگئی ہے۔