ایک نیوز نیوز: حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹھی وہیل چیئر پر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے پہنچیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ شلپا شیٹھی واکر کی مدد سے گاڑی سے باہر آئیں اور پھر وہیل چیئر پر بیٹھ کر تقریب میں پہنچیں۔
یاد رہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ شلپا شیٹھی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے انھیں کم سے کم 6 ہفتوں کے آرام کا کہا تھا۔
مزید برآں گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی یوگا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ دس دن کے آرام کے بعد مجھے سمجھ آیا کہ اسٹریچ نہ کرنے کی کوئی اچھی وجہ موجود نہیں ہے۔ اگرچہ انجری کو صحیح ہونے میں مزید کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن مکمل فارغ رہنے سے جسم کو زنگ لگ سکتا ہے۔
View this post on Instagram