ایک نیوز نیوز: بلومبرگ بلین نئیرانڈیکس کے مطابق پہلی بارایشیا سے تعلق رکھنے والا گوتم اڈانی 137.4 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا ہے۔
اڈانی گروپ کے مالک بھارتی تاجرگوتم اڈانی نے فرانس سے تعلق رکھنے والے تیسرے امیرترین شخص برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ اب وہ صرف ایلن مسک اور جیف بیزوز سے پیچھے ہیں۔
ایلون مسک 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 153 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
برنارڈ آرنلٹ 136 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ بل گیٹس 117 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔
بھارتی تاجر اڈانی نے 2022 کے دوران اپنے اثاثوں میں 60.9 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے، جو کہ کسی بھی اور شخص سے 5 گنا زیادہ اضافہ ہے۔ اڈانی نے فروری میں امبانی کو پیچھے چھوڑ کرایشیا کے امیر ترین شخص بنے اور جولائی میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا۔