کم عمر لڑکی کے مبینہ اغواء کے جرم میں بلآخر ظہیر گرفتار

zaheer arrest
کیپشن: zaheer arrest

ایک نیوز نیوز: کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے شوہر ظہیر اور جیٹھ بشیر کی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت اور طبی معائنہ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا ہے۔عدالت نے لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت مسترد کردی ہے۔ 

عدالت نے مرکزی ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے  ملزمان کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت کی جانب سے مدعی مقدمہ کی میڈیکل معائنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کو  2 ستمبر تک ملتوی کردیا ہے۔

 پولیس حکام ملزمان ظہیر اور شبیر کو لیکر عدالت سے روانہ ہوگئی ہے۔ملزمان کی عبوری ضمانت عدالت نے مسترد کردی تھی۔ ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔