ایک نیوز نیوز: کیا یہ بہت اچھا نہیں لگتا کہ جب آپ جس سے محبت کرتے ہیں وہ کچھ ایسا کرنے کی کوشش کرے جس سے آپ کو خوشی ملے؟
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تو اپنے بوائے فرینڈ کےلئے کچھ ایسا ہی کر رہی ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس نے ایسا کیا کیا؟ وہ اپنے دہلی سے تعلق رکھنے والے بوائے فرینڈ کےلئے پنجابی میں بات چیت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہے نا دلچسپ!
View this post on Instagram
اس لڑکی کی پنجابی بولتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور اسے ایک لاکھ لوگوں نے لائیک بھی کیا ہے۔ ویڈیو اس لڑکی سارہ وکٹ نے خود وائرل کی ہے۔
وہ اپنے آپ کے بارے میں کہتی ہیں کہ وہ ایک پاپ اور کنٹری سنگر ہیں۔ مختصر ویڈیو کلپ میں پنجابی میں اپنے بوائے فرینڈ اور اپنے ملک کے بارے میں بتاتی ہیں۔ کہتی ہیں، مین ٹورنٹو توں ہاں، میرا بوئے فرینڈ دہلی توں اے۔