ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ عوام پر بجلی کی مد میں 65 ارب روپے کا بوجھ ڈالا کانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی ۔ جس سے بجلی کی قیمت میں مزید 4.69 روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ جس پر نیپرا کل سماعت کریگا۔
واضع رہے کہ یہ اضافہ سی پی پی اے کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے جس سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد جب کہ کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ اسی طرح مقامی گیس سے 10.36فیصد، درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد، ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی ہے جبکہ جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔ ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی ہے جبکہ فرنس آئل سے بجلی فی یونٹ 35 روپے 69 بجلی پیدا کی گئی ہے۔ جب کہ جوہری ایندھن سے پیدا شدہ بجلی کی لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی میں 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ہے۔ جولائی کیلئے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی لیکن بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی۔