سدھو موسے والا  قتل کیس میں آذر بائیجان سےاہم گرفتاری

Aug 30, 2022 | 13:16 PM

 ایک نیوز نیوز: مقبول ترین پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بیرون ملک بیٹھ کر بشنوئی گینگ چلانے والے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھانجے سچن بشنوئی کو آذربائیجان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سدھو موسی والا قتل کیس میں اب بیرونی ممالک میں بھی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھانجے سچن بشنوئی کو آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سچن بشنوئی لارنس کے گینگ کو بیرون ملک سے چلاتا ہے۔ سدھو موسی والا کے قتل کے بعد سے تحقیقاتی ایجنسی اس کی تلاش میں تھی تفتیشی ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ سچن نے سدھو موسی والا کے قتل میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ جانچ ایجنسی سچن کو قتل کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیتی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے دوست سندیپ عرف کیکڑا نے سچن کے کہنے پر ہی سدھو موسی والا کی ریکی کی تھی۔ واقعہ کے دن کیکڑا سدھو موسی والا کا مداح بن کر ان کے گھر پہنچا تھا۔ کیکڑے نے موسی والا کے ساتھ باہر سیلفی لی تھی اور کافی دیر تک وہاں موجود رہا۔ جیسے ہی موسی والا باہر آئے کیکڑے نے پھر سے تمام معلومات حملہ آوروں کو دی، جس کے بعد شوٹروں نے موس والا کو گھیرے میں لینے کا منصوبہ بنایا اور موقع ملتے ہی فائرنگ کر دی۔

مزیدخبریں