عراق میں مقتدیٰ الصدر کی سیاست چھوڑنے کے فیصلے پر ہنگامے، 20 ہلاک

عراق میں مقتدیٰ الصدر کی سیاست چھوڑنے کے فیصلے پر ہنگامے، 20 ہلاک

 ایک نیوز نیوز: عراق میں مقتدیٰ الصدر کے سیاست چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ہنگامے جاری،20 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوگئے ۔

 مقتدیٰ الصدر کے وفادارنوجوان ان کے اعلان پر احتجاج کرتے ہوئے بغداد کی سڑکوں پر نکل آئے تھے اوران کی تہران کے حمایت یافتہ گروہوں کے حامیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔انھوں نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون کے باہر ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔

خون ریز جھڑپوں میں دو عراقی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔پولیس اور طبی کارکنوں نے جھڑپوں میں قبل ازیں فائرنگ سے مقتدیٰ الصدر کے آٹھ حامیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔اس سے پہلے انھوں نے دوافراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

بعض صحافیوں نے بتایا ہے کہ بغداد کے گرین زون میں اس وقت براہ راست فائرنگ شروع ہوگئی جب مقتدیٰ الصدر کے سیکڑوں حامیوں نے قلعہ بند گرین زون میں واقع سرکاری عمارت ری پبلکن پیلس پر دھاوا بول دیا۔

  پرتشدد مظاہروں کے دوران وفاقی پولیس چیف احمد حاتم الاسدی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ 

 دوسری طرف مقتدا الصدر نے ملک میں جاری فسادات اور پرتشدد مظاہرے روکے جانے تک بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اورامریکا نے عراق میں متحارب سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے تاکہ صورت حال پر امن رہے اور موجودہ کشیدگی مزید عدم استحکام میں تبدیل نہ ہو جائے۔