بوائے فرینڈ اپنی ہی گرل فرینڈ سے واردات کرگیا، ویڈیو وائرل

Aug 30, 2022 | 00:02 AM

ایک نیوز نیوز: راہ گیروں سے موبائل چھیننے کی وارداتیں اکثر سننے میں آتی رہتی ہیں اور اکثر ایسے ڈاکو پکڑے بھی جاتے ہیں۔ لیکن اگر وہی ڈاکو آپ کا جاننے والا نکلے تو؟

بھارت کے شہر نئی دہلی سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں ایک موٹرسائیکل سوار راہ چلتی لڑکی سے موبائل چھینتا ہے اور جاتے ہوئے اس کے سر پر تھپڑ بھی رسید کرتا ہے۔

لڑکی کے شور مچانے پر کچھ لوگ ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور اسے پکڑ کر واپس لڑکی کے پاس لاتے ہیں۔ لڑکی جب اس ڈاکو کو دیکھتی ہے تو حیران رہ جاتی ہے۔ جس پر ایک شخص اس سے پوچھتا ہے کہ کیا آپ لڑکے کو جانتی ہیں؟ اس پر لڑکی کہتی ہے کہ ہاں یہ میرا بوائے فرینڈ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو جعلی کہا جارہا ہے اور اس کا مقصد صرف ویوز حاصل کرنا بتایا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں