ایک نیوز نیوز کے مطابق میٹرو بس کے ڈرائیوروں نے تیسرے روز بھی بس سروس معطل کر رکھی ہے۔ جس کے باعث تقریباً ایک لاکھ سے زائد مسافر وں کو دشواری کا سامنا ہے ، مسافروں کا کہنا ہے حکومت مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں۔
دوسری جانب بس ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اتھارٹی بھی ان کو لالی پاپ دے رہی ہے لیکن واجبات کی ادائیگی تک سروس بحال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک البراک کمپنی یا پنجاب ماس ٹرانزٹ کی جانب سے واجبات ادا نہ کیے گئے لاہور میں میٹرو بند رہے گی۔