ویب ڈیسک:چینی ماہرین نے حیرت انگیز کارنامہ کرتے ہوئےاے آئی کی مدد سے کینسر کی تشخیص ممکن بنادی۔
چینی ماہرین نے اے آئی کی مدد سے محض ایک منٹ کے اندر موذی مرض کینسر کی تشخیص کا دعویٰ کردیا۔
طبی جریدے نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے اے آئی ٹولز کی مدد سے بلڈ ٹیسٹ کا ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے جو محض ایک منٹ میں بھی کینسر کی تشخیص کر سکتا ہے۔
مذکورہ آلہ شگر اور دیگر بلڈ ٹیسٹ کی اسکریننگ کرنے والے آلے کی طرح ہے اور اے آئی سے لیس مذکورہ آلے سے کینسر کی اسکریننگ ہوگی۔
ماہرین کے مطابق مذکورہ آلے میں خون کے محض ایک قطرے سے بھی اسکریننگ ممکن ہوگی اور ایک منٹ کے اندر نتیجے کا علم ہوجائے گا۔
اے آئی کی مدد سے کینسر کی تشخیص ممکن ہو گئی
Apr 30, 2024 | 23:38 PM