ویب ڈیسک:چین میں پالتو بلی نے گھر کو آگ لگا کر مالک کو 36لاکھ کا نقصان پہنچادیا۔
بلیوں کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی تنہائی کا شکار ہے تو وہ بلی پال لیے، تنہائی دور ہوجائے گی جبکہ بعض اوقات انہیں ڈپریشن دور کرنے کا بھی بہترین ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
چین میں ایک بلی نے غلطی سے اپنے مالک کے کچن میں انڈکشن ککر آن کر دیا، جس کی وجہ سے گھر کو آگ لگ گئی۔تاہم پراپرٹی مینجمنٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان، جو حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی، کو فون کرکے حادثے کی اطلاع دی۔
بعدازاں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر بلی کی جان تو بچالی لیکن اس وقت تک گھر کا کافی نقصان ہوچکا تھا۔