ویب ڈیسک:اسرائیلی فوج کی غزہ پروحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا،43فلسطینی شہید ہو گئے ۔
غزہ: جنگ بندی کی کوششوں اور عالمی فوجداری عدالت کے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری کی خبروں کے دوران صیہونی ریاست کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے نوصیرات پناہ گزین کیمپ اور غزہ شہر میں ڈرونز کے ذریعے بمباری کی۔
دوسری جانب وسطی غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے دو اہلکار 37 سالہ کلکدان مہر اور 28 سالہ ادو ابیب مارے گئے۔ حماس کے بقول ان اہلکاروں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔