ایک نیوز:اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کامعاہدہ طے ہونے کے باوجود رفح پر حملے کی دھمکی دیدی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاکہنا تھا کہ تمام مقاصد حاصل کیے بغیر جنگ کو راستے میں روک دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم پر مسلط کی گئی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے، اگرایسا کیا تو دوبارہ اسرائیل پر حملے ہونے کا امکان زندہ رہے گا۔ یہ جنگی اہداف کے حصول کے لیے بے حد ضروری ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر سعودی عرب کے بعد اردن پہنچے ہیں اور دورے کے اختتام پر اسرائیل بھی جائیں گے۔