ایک نیوز:متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح نے ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کے لیے چین میں ملاقات کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں دھڑوں کی قیادت نے حال ہی میں چین میں ملاقات کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان کا کہنا تھا کہ دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ طرفین نے مذاکرات کے ذریعے مفاہمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم معاملات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی تنظیمیں حماس اور فتح ایک دوسرے کی حریف ہیں اور ماضی میں ان کے درمیان تصادم بھی ہوچکے ہیں۔
متحارب فلسطینی دھڑوں کی چین میں اہم ملاقات
Apr 30, 2024 | 22:21 PM