ویب ڈیسک : جے یو آئی کراچی میں جلسہ کرنے کیلئے ڈٹ گئی جبکہ سندھ حکومت نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو نے آئی جی سے ملاقات کی اور کراچی میں جلسے کی اجات مانگی اور کہا کہ رکاوٹ ڈالی گئی تو پورے سندھ میں جلسے کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت عوامی پاور شو سے خوف زدہ ہے ، ہر صورت عوامی اسمبلی کے نام سے جلسہ کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوامی اسمبلیاں منعقد کریں گے ، راشد محمود سومرو نے کارکنان کو تیار رہنے کا کال دیتے ہوئے کہا کہ میں بلاول بھٹو زرداری کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی سندھ حکومت پر جلسہ سے پہلے خوف طاری ہوچکا ہے، عوامی سندھ اسمبلی حکومتی اعصاب پر سوار ہے ، عوامی قوت کے مظاہرے کے لئے عوام اور کارکنان ہمارے پاس بہت ہیں، آپ کی حکومت دس دن سے اجازت دینے سے کترا رہی ہے، دوسری جانب جے یو آئی نے جلسہ کی تشہیری مہم کو تیز کردیا ہے ، کراچی شہر کی بڑی شاہراہوں پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کردئیے ہیں۔