ویب ڈیسک:گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔
دستاویز کے مطابق مشکوک ایپلی کیشنز ڈاؤنلوڈ کرنے سے صارف کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا امکان،ایپس ڈویلپر کو صارف کی کنٹیکٹ لسٹ، میڈیا، میسجز تک بلا اجازت رسائی فراہم کرتی ہیں۔اینڈرائڈ موبائیلز پر تھرڈ پارٹی اور نا معلوم سورس والی ایپس انسٹال نہ کی جائیں۔صارف ایپس انسٹال کرنے سے پہلے دیگر صارفین کے ریویوز کا جائزہ لے۔صارف اپنا ذاتی ڈیٹا پر گر ایپ کو فراہم نہ کرے۔ایپس کو اپنے ڈیٹا تک رسائی فراہم نہ کریں، مشکوک سرگرمی کہ صورت میں فوری موبائل تبدیل کریں۔ایپس انسٹال کرنے سے قبل صارف پرائیویسی پالیسی کو ضرور پڑھیں۔
دستاویزات کے مطابق نا معلوم یا مشکوک سورس سے اپنا ای میل اکاؤنٹ پر گز نہ کھولیں۔آفیشل ڈیٹا سمارٹ فون میں ہر گز نہ رکھیں۔اپنی لوکیشن کو بند رکھیں، حساس مقامات پر موبائل فون لے کر نہ جائیں۔موبائل فونز میں اچھے اینٹی وائرس سافٹ وئیرز انسٹال کریں۔