پی ٹی آئی کا مولانافضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

Apr 30, 2024 | 20:11 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک کیلئے جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو باقاعدہ دعوت دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ،گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئےگئے ۔

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کیلئے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی۔

مزیدخبریں