آئی ایم ایف سے  ایک ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

 آئی ایم ایف سے  ایک ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
کیپشن:  آئی ایم ایف سے  ایک ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

ایک نیوز :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم موصول ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق رقم کی وصولیابی کے بعد دونوں فریقین کے مابین اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل ہوگیا۔واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی۔

اس رقم کی منظوری کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل ہوگیا۔اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے تھے تاہم پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے پہلے مل چکے ہیں۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی وجہ سے ہی پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے میں کامیاب ہوا، یہ پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر ہے اور ریٹنگ میں بہتری کا بھی امکان ہے۔