ایک نیوز:وزیرداخلہ محسن نقوی کی رینجرز ہیڈ کوارٹرسندھ آمد،یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے رینجرز ہیڈکوارٹر زپہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد، سندھ بھربالخصوص کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔