وزیراعظم کا ایک اوراختیارختم

Apr 30, 2024 | 16:46 PM

ایک نیوز: پروفیشنلزکی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات کےلیےوزیر اعظم کااختیاروزیراعظم کااختیار وزیروں،مشیروں اوروزراء مملکت کےسپردکردیاگیا۔

ذرائع کےمطابق  تجاویزکی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعےمنظوری لی گئی،وزارتوں،ڈویژنز کوہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات حاصل کرنےکااختیار ہوگا، متعلقہ وزیر،مشیر یاوزیر مملکت کی منظوری سےفرم کی خدمات لی جاسکے گی،ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی۔

ذرائع کےمطابق اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی، ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی،اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی،مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے۔

مزیدخبریں