پراسیکیوٹر ز کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ 

Apr 30, 2024 | 12:51 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

پراسیکیوٹر ز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے "سیٹ آف سکلز " پیش کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوٹر شن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا،پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقرر کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کی تجاویز دی گئیں۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ پرا سیکیوٹرز کی پرفارمنس کاتعین کرنے کے لئے کارکردگی کا سکور چیک ہوسکے گا۔پراسیکیوٹر کی کارکردگی کے لحاظ سے شفاف گریڈنگ کی جاسکے گی۔
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے۔ ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری ،آئی جی، سیکرٹریز، اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں