پی ٹی آئی انٹرپارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن نےچیئرمین سےجواب طلب کرلیا

Apr 30, 2024 | 12:44 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف انٹرپارٹی انتخابات کےمعاملےپرالیکشن کمیشن نےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرسےاعتراض پرجواب طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور چیف فیڈرل الیکشن کمیشنر رئوف حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ ڈی جی پولیٹیکل فنانس الیکشن کمیشن مسعود اختر الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔
 ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے مؤقف اپنایا پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرائے جس پر اعتراضات ہیں اس کی وضاحت ضروری ہے۔
 بیرسٹر گوہر نے کہا الیکشن کمیشن کو جو بھی اعتراض ہے اس کا جواب دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اعتراضات پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں