ایک نیوز: عدت نکاح کیس میں عدالت نےخاورمانیکاکی کیس ٹرانسفرکی درخواست مستردکردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نےکی۔
شکایت کنندہ خاورمانیکانےجج پرعدم اعتمادکردیا۔
جج نے ریمارکس دئیے میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پرعدم اعتماد کررہاہے عدالت نے عدم اعتما کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
شکایت کنندہ خاورمانیکانےاستدعا کی کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کیا جائے۔
جج شاہ رخ ارجمند نے پوچھاکہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلی گئی ہے، آپ نے اورمیں نےقبرمیں جانا ہے،میری حد تک کیا مسئلہ ہے بتا دیں ۔
خاورمانیکا نےکہاکہ پورے خاندان میں مشہورہے کہ جج صاحب ملزمان کوبری کردیںگے ۔
پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نےکہاکہ ایک جملے پرکیس ٹرانسفرکرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔
جسٹس بابرستارنےعدم اعتماد کی درخواست پرجرمانہ عائد کیا ہے ، پی ٹی آئی وکلاء اورخاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جوکہ بعدمیں سنایاگیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا ، عدالت نے کیس ٹرانسفر کی خاور مانیکا کی درخواست کو مسترد کر دی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت8 مئی تک ملتوی تک کر دی۔
آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے گئے تو کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔